اوگرا نےگیس کی قیمت میں اضافےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

0
58

اوگرا نےگیس کی قیمت میں96 فیصد اضافےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال یکم جولائی سےگیس کی اوسط قیمت میں 96 فیصد اضافے سے متعلق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے کمپنی نے رواں مالی سال یکم جولائی سے گیس کی اوسط قیمت میں 667 روپے 44 پیسے اضافے سے فی یونٹ گیس قیمت 692 روپے 93 پیسے سے بڑھا کر 1360روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنےکی درخواست کر رکھی تھی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق کراچی میں ہونے والی عوامی سماعت میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے گا،وفاقی وزیر آئی ٹی

ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست میں رواں مالی سال کے لیے 184ارب 88 کروڑ روپےکا خسارہ ظاہرکیا گیا جس میں 33 ارب 78 کروڑ روپےکا خسارہ گزشتہ مالی سال کی مدکا بھی شامل تھا۔

Leave a reply