ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر اور اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی بھرمار ہوچکی ہے ،حادثات معمول بن چکے ہیں ، کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے-
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسرخالد قریشی کی آشیر بادسے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں قا ئم ہوچکی ہیں ،محکمہ سول ڈیفینس کے اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں ڈیرہ غازیخان کے دیہی علا قو ں میں ان ایجنسیو ں کی تعداد میں آئے رو ز اضا فہ ہو رہا ہے دیہی علا قوں اور شہر میں پٹرو ل ایجنسیو ں پر پٹرو ل کی فروخت بھی دھڑلے سے جا ری ہے ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی ڈیرہ غازیخان کے دیہی علا قے تو نسہ رو ڈ ،کو ٹ چھٹہ ،یا رو رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،اور شہر کے اند پْل پیا رے والی ،ڈاٹ پْل، چو ک چو رہٹہ ،را نی با زار ،دستی پْل ،کا لج رو ڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،ما ڈل ٹا ون روڈ ،گدا ئی رو ڈ ، گھنٹہ گھر۔ چوک خدا بخش و دیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل کی فرو خت دھڑلے سے جا ری و سا ری ہے محکمہ سول ڈیفنس کاڈسٹرکٹ آفیسرخالدقریشی خود ایجنسیوں پرجاتا ہے ما ہا نہ منتھلی وصول کرتا ہے ، ان غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کو انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کی بھی کھلی چھٹی دے رکھی ہے کچھ پٹرو ل ایجنسی کو آگ لگنے سے کئی افراد آگ میں جھلس گئے تھے لیکن ڈیرہ شہر میں ایجنسیو ں کی رو کنے تھا م کر نے کی بجا ئے محکمہ سول ڈیفینس نے ہر گلی محلے اور سڑکو ں پر غیر قانو نی پٹرول ایجنسیاں کھولنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے ان غیر قا نو نی ایجنسیو ں پر پٹرو ل سے بھڑکی آگ کو قابو پا نے کے لیے نہ کو ئی حفا ظتی تدا بیر ہیں اور نہ ہی آگ بھجا نے کے کو ئی آلا ت مو جو د ہو تے ہیں شہر یو ں نے کمشنر ڈیرہ سے فو ری نو ٹس لے کر ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفینس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے

Shares: