ایلون مسک کی دولت میں 100 ارب ڈالرز کی کمی
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک 2022 کے 11 ماہ کے دوران 100 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں۔
باغی ٹی وی :ویسے ایلون مسک اتنے امیر ہیں کہ 11 ماہ میں 100 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد بھی دنیا کے امیر ترین شخص ہیں گزشتہ سال نومبر میں ان کے اثاثے 340 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھےیعنی ان کی دولت میں ایک سال کےدوران لگ بھگ 50 فیصد کمی آئی ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک اب بھی 170 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ان کی دولت میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور 21 نومبر کو ہی وہ 8.59 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے۔
ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت 2 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ایلون مسک ٹیسلا کے 15 فیصد حصص کے مالک ہیں تو شیئرز کی قدر میں کمی سے ان کی دولت بھی متاثر ہوتی ہے۔
امریکہ روس کےخلاف یوکرین کوجدید ڈرون فراہم کرے:امریکی سینیٹرز
اقتصادی کساد بازاری، چین میں کوویڈ 19 کی پابندیوں اور امریکا میں سپلائی چین کے مسائل کے باعث ٹیسلا کو مشکلات کا سامنا ہے ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا اور اس کے بعد 60 فیصد عملے کو فارغ کردیا۔
ماہرین کے مطابق اقتصادی کساد بازاری ٹیسلا کی گاڑیوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی اور اس کا اثر ایلون مسک کے اثاثوں پر بھی مرتب ہوگادنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ 157 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور ہوسکتا کہ کچھ عرصے بعد وہ ایلون مسک کو نیچے دھکیل دیں۔