باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ صاحب ڈی پی او سردار موارہن خان کی پولیس لائن آمد ضلعی پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ یادگار شہدا پر سلامی دی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان نے پولیس لائن میں یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی، شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اوع فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پیز اور ہیڈ برانچز سے ملاقات کی۔ پولیس لائن کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔ محرر دفتر، اسلحہ خانہ، وردی گودام، وائرلیس کنٹرول، ایلیٹ دفتر، میس ہال، ریسورس مینجمنٹ سنٹر، ایم ٹی شیڈ و دیگر برانچز کا معائنہ کیا۔ برانچز کا ریکارڈ چیک کیا۔ ایم ٹی شیڈ میں کھڑی گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ کنڈم گاڑیوں کو جلد از جلد کارگر حالت میں لانے اور ان کی مرمت کا کام جلد مکمل کروانے کے لیے ایم ٹی او افضل چیمہ کو احکامات جاری کیے۔ دوران وزٹ پولیس افسران و جوانوں سے مسائل دریافت کیے اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود بھٹی کو پولیس لائن کی تمام برانچز کی مزید بہتر صفائی اور ریکارڈ کی تکمیل کے متعلق احکامات جاری کیے اور ہیڈ برانچز کو بریف کرنے کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس لائن وزٹ کا مقصد برانچز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ضلعی پولیس کی ویلفیئر اور مثالی کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لاوں گا
Shares:








