کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

0
52

کراچی: کراچی میں ایک اور نوجوان دندناتے ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب 6 موٹرسائیکل سوار ڈکیتی کے لیے آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ سمیع اللہ پشین کا رہائشی تھا۔

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مقتول کا کزن بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس سے قبل منگل کی رات لائنز ایریا میں ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا حذیفہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا تھا۔ حذیفہ میٹرک کا طالب علم اوربوڑھے باپ کا واحد سہارا تھا۔

دوسری جانب سپر ہائی وے مدینہ کالونی اور شاہ فیصل میں پولیس مقابلے کے دوران دو زخمیوں سمیت 3 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

ادھربوٹ بیسن کے علاقے میں ڈاکو شہری سے پچاس ہزار امریکی ڈالر چھین کر فرار ہوگئے ، شہری بینک سے ڈالر لے کر نکلا تھا۔

ذوالفقار علی نامی شہری نے واقعے سے پولیس حکام کو آگاہ کیا ، پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 730/22 بجرم دفعہ 392/397/34 کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

کراچی:شاہ زیب کےقاتل شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل سےرہا کردیا گیا

مقدمےکےمتن کےمطابق کلفٹن بلاک فائیو کا رہائشی ذوالفقار علی نامی شہری بیرون ملک سےچند روزقبل وطن واپس پہنچا تھا،اس نے اپنے اکاؤنٹ کےبارے میں معلومات حاصل کیں تو پتہ چلاکہ اکاؤنٹ بندہوگیا جس پر اس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

کراچی: سستے آٹے کا ٹرک لوٹنےوالےدوڈاکو فائرنگ سے ہلاک

بینک نے پراسس کرکے چوبیس نومبر کو اسے بینک بلا کر 49 ہزار 964 امریکی ڈالر دے دیے۔ وہ اپنی گاڑی میں بینک سے رقم لے کر نکلا اور گھر پہنچا ہی تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچ گئے اور اسلحے کے زور پر اس سے نہ صرف اس کے امریکی ڈالر بلکہ پاکستانی پچاس ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس اہلکارکےقاتل کی گرفتاری کیلئےانٹرپول اورسوئیڈن سےرابطےکافیصلہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ، جلد ہی ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے

Leave a reply