باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) سرکاری رہائش گاہ کے تنازعہ کی بناء پر قصبہ نارنگ منڈی کے سرکاری شفاء خانہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر صنوبر بی بی اور سینٹری ورکر شہزاد مسیح کے درمیان جھگڑوں کے بعد ان کے خاندانوں کے درمیان شدید لڑائی ہو پڑی جس میں ہوروں اور طمانچوں کے بعد ڈانگ سوٹوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں دونوں فریقوں کے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کے ایم ایل سیز جاری کر دیئے گئے ہیں لڑائی کے دوران دیکھتے ہی دیکھتے سرکاری شفاء خانہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جس پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد بلال احمد نے تھانہ نارنگ منڈی سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی جس نے دونوں فریقوں کی لڑائی بند کروائی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں