ٹھٹھہ،میہڑ( نمائندگان باغی ٹی وی)مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکبادکا سلسلہ جاری ہے
ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے کرتا ہوں پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی پروپنگنڈا کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے میرٹ پر فیصلہ ہونا خوش آئیندہ ہے الطاف حسین تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین تنیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر آنے والے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر شاھ حافظ قرآن اور سید ہیں ہمیں ان پر فخر ہے ان کو سپہ سالار بننے اور ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف تعنیات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں نیک خواہشات کا اظھار امید رکھتا ہوں کہ وہ صحیح معنوں میں ہمارے ملک پاکستان کا دفاع کریں گے دوشمن ملک کے ناپاک ارادوں کو نست و نابود کرینگے انہوں نے مزید کہا کے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف ہونے والی جھوٹی پروپگنڈا کی سخت لفظوں میں مذمت کرتا ہوں یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی بقا سلامتی اور حفاظت کی خاطر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا یہ ملک شھدائے پاکستان اور لازوال قربانیوں کے عیوض ملا ہے شھادت کا جام نوش کرنے والوں کو سرخ سلام اور ہمیشہ دعاگو ہوں دھشگردی اور غیر ملکی سازشوں کو ناکام کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں
میہڑ سے منظور علی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی متعین کردہ طریقہ کار اور میرٹ کے تحت اتفاق رائے سے عمل میں لانے پر حکومت بھی مبارک باد کی مستحق ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کا شمار پاکستان آرمی کے انتہائی قابل اور باصلاحیت جرنیلوں میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان آرمی کے انتہائی اہم کلیدی عہدوں پر فرائص سر انجا دے چکے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک آرمی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گی۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی بطو رچیف آف آرمی سٹاف کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Shares:








