ترقی کے لیے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیرمقدم کرنے پر ترکیہ صدر طیب ایردوان کا مشکو رہوں گزشتہ رو ز ترکیہ صدر طیب ایردوان سے خوشگوار ملاقات ہوئی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استنبول میں گزشتہ روز کی تقریب پاک ترکیہ بہترین تعلقات کی مثال ہے ترکیہ کے صدر سے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات کی ،بزنس کمنپیوں کا یہ اجلاس تجارت کےفروغ کے لیے معاون ثابت ہوگا،کچھ روز قبل ترکیہ میں جو دھماکہ ہوا اس میں جانی نقصان پر افسوس ہے پاکستان کی طرح ترکیہ بھی دہشت گردی کا شکار ہوا،دہشت گردی کے واقعات میں ملوث لوگ انسان دوست نہیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ،ترکیہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے پاکستان کو ترکیہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے ترکیہ پاکستان کا دوسرا گھر ہے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے پاکستان اور ترکیہ کا درد ایک ہے ، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان میں سیلاب آیا تو ترکیہ نے ڈاکٹرز، طبی عملہ،امداد اور بنیادی ضروری اشیا بھیجیں سیلاب کے دوران مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پرترکیہ کے مشکورہیں ترقی کے لیے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے پاکستان اورترکیہ کے درمیان مختلف شبعوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں،سرمایہ کاروں کے لیے سازگارماحول بنائیں گے ،ترکیہ سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دورکیا جائے گا،پاکستان اور ترکیہ کے درمیا ن تجارت ،کاروبار اور دیگرشعبوں میں موثر تعاون ہوگا،ترکیہ اور پاکستان کے عوام میں بہترین پوٹنشیل موجود ہے محنت کامیابی کی کنجی ہے ،دونوں ممالک کے عوام کو ترقی کے لیے محنت کرنی ہوگی،ترقی کے لیے ایمانداری ،محنت اور مستقل مزاجی سے کام کرنا ہوگا،طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ میں ترقی ہوئی پاکستان کی خواہش ہے توانائی ،زراعت اور دیگر شعبوں میں ترکیہ سے مستفید ہو،پاکستان میں گیس کی قلت ،بجلی کے مسائل ہیں، چین ،ترکیہ ،امریکا اور دیگر ممالک سے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے پاکستان امریکا،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کاخواہاں ہے،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھر سے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری ہو،پاکستان اور ترکیہ نے تجارت کے فروغ کے لیے معاہدوں پردستخط کیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں نقص کو برداشت نہیں کیاجائے گا،

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات اور وفود کی سطح پر استنبول میں مذاکرات ہوئے مذاکرات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، رابطوں اورصحت سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا،فریقین نے تین سال کے دوران باہمی تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود بھرپور امکانات سے فائدہ اٹھایا جا سکے دونوں رہنمائوں نے تجارتی معاہدے پر عملدرآمد میں پیشرفت کے لئے بھر پور اقدامات کرنے پراتفاق کیا معاہدے پر رواں سال اگست میں دستخط ہوئے تھے وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی خاص طور پر پون اورشمسی توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا

Leave a reply