سکردو، خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکہ،وزیراعظم نے خصوصی حکم دے دیا

pm

سکردو میں خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکہ،وزیراعظم نے خصوصی حکم دے دیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ 25نومبر 2022 کو اسکردو میں خصوصی بچوں کے اسکول میں گیس دھماکے کے واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلباء کو ہر ممکن طبّی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے برنز سینٹر، پمز اسلام آباد کو احکامات جاری کر دئیے، طلبا کے علاج پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز برداشت کریں گے ؛ وزیراعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں،

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سکردو میں دھماکے کی وجہ سے کئی طلبا جھلس کی زخمی ہو گئے تھے ، طلبا کا مقامی علاقوں میں علاج نہیں ہو پا رہا تھا جس کے بعد وزیراعطم شہباز شریف نے ان خصوصی بچوں کے علاج کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،اسلام آباد تک سفر نہ کر سکنے والے خصوصی بچوں کی لسٹ، میڈیکل رپورٹس اسلام آباد منگوائی جائیں گی اورپھر انہیں ضروری ادویات بھجوائی جائیں گی،

Comments are closed.