چوک قریشی،باغی ٹی وی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ ) غازی گھاٹ نالہ کی پل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔حادثات معمول
تفصیل کے مطابقغازی گھاٹ نالہ کی پل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔حادثات معمول بن چکے ہیں، مقامی لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑرہاہے، کئی مریض اس پل کی وجہ سے جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں ۔ سیم نالہ پل نہر غازی گھاٹ کی پل 3 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کے لیے سوالیہ نشان ؟ سیم نالہ والی پل سینکڑوں بستیوں کی اکلوتی پل ہے جن میں بستی امانوں والا بستی کمالی والا بستی پیڑانگی والا شامل ہیں ۔ کاشت کاری کا سارا دارومدار اس پل سے ہے جو اب سب لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنی ہوئی ۔
اہل علاقہ کا احتجاج اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سیم نالہ والی پل کو جلد سے جلد بنایا جاۓ ۔
Shares: