نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

0
35

جنوبی افریقا میں ہونے والے نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان مسلسل دوسرا میچ ہار گیا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔آئرلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پہلے اور دوسرے کوارٹر میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم آئرلینڈ نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور تیسرا گول چوتھے کوارٹر میں کیا۔

آئرلینڈ کے ایمپے کونر، واکربینجامن اور اوڈونوگی شین نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدل شاہد نے اسکورکیا۔مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

گزشتہ روز نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، میزبان جنوبی افریقا نے 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے شہر پوچسٹروم میں ایف آئی ایچ مینز نیشنز کپ کا آغاز ہوگیا، پاکستان ٹیم اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل تھی جس میں میزبان ٹیم نے شروع سے ہی دباؤ رکھا اور وقفے وقفے سے گول بھی کرتی رہی۔

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی ، پاکستان کی جانب سے رومان اور ارشد لیاقت نے گول کیے۔ پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آج آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ قومی ہاکی ٹیم یکم دسمبر کو دوپہر دو بجے فرانس کے مد مقابل آئے گی ۔

Leave a reply