چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے نشری انٹرویو میں کہا کہ چند سو فریب خوردہ عناصر کی جانب سے نظم و نسق خراب کرنے کی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی و پیشرفت روکنے میں ناکامی کے بعد دشمن مغربی حکومتیں اوران کے اتحادی ہمارے عظیم اورطاقتور ملک میں ہنگامے کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون نکلی
انہوں نے کہا کہ ہم تمام شہریوں کو احتجاج کا یکساں حق دیتے ہیں اور اس کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم ان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر نہ نکلیں کیونکہ ہم بات چیت کے ذریعے مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ چین میں کرونا کی نئی بندشوں کے بہانے ہونے والے احتجاج کے پس پردہ مغربی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ کا ہاتھ ہے۔
کیا اب پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانی متحدہ عرب امارات نہیں جاسکیں گے؟
قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں کورونا کی نئی بندشوں اور قرنطینہ پالیسی کےخلاف چین کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کیے ہیں۔اس سے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس کے اختتام کے فورا بعد یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے نمائندے،یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل کا دورہ چین ، یورپی یونین کے چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا عکاس ہے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اعلیٰ تعلیم اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے بین…
چین اور یورپ عالمی امن کے تحفظ کی دو بڑی قوتیں، مشترکہ ترقی کی دوبڑی منڈیاں اور انسانی ترقی کی دوبڑی تہذیبیں ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔ باہمی فوائد اور جیت – جیت تعاون چین، یورپ اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات میں ہے. بین الاقوامی صورتحال بے حد ہنگامہ خیز ہے اور جتنے عالمی چیلنجز سامنے آئیں گے، چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی عالمی اہمیت اتنی ہی اجاگر ہوگی۔