اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)معمولی تنازعہ پر فائرنگ،راہ گیر بچہ موقع پر جاں بحق
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ تھانہ شاہبھور کی حدود نواحی گاؤں 45 ٹو ایل میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کاواقعہ رونما ہواہے اس  فائرنگ کے نتیجے میں راہ گیر بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔بچے کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔تھانہ شاہبھور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ، ریسکیو کے اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔تھانہ شاہبھورپولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے ۔
Shares:








