باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)ضلعی انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے سموگ کا تدارک نہ ہوسکا،گلیوں محلوں سرکاری سکولوں،پولیس لائن،پرائیویٹ سکولوں،چوکوں چوراہوں،گلیوں محلوں میں کوڑا کرکٹ جلائے جانے کے واقعات میں نان سٹاف اضافہ زہریلی سموگ سے گلے کھانسی،آنکھوں کی جلن،سانس کی تنگی،الرجی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا محکمہ ماحولیات اورپولیس کے اعلی حکام واہلکاران خواب خرگوشاں کے مزئے لوٹنے میں مصروف مکینوں کو زہریلی سموگ کے حوالہ کرکے بند کمروں میں میٹنگز جاری کارکردگی میں کوئی خاطر خواں اضافہ نہ ہوسکا،اندرون شہر میں سروئے کے مطابق گورنمنٹ لیا قت میموریل ہائی سکول شیخوپورہ،پولیس لائن شیخوپورہ،سرکاری رہایشوں،ہسپتال کے اطراف،فیصل آبا دروڈ،لاہو روڈ،گوجرانوالہ روڈ،بھکھی روڈ،خالد روڈ،اندرون بازاروں اورگلیوں محلوں میں دکانداروں کباڑیوں،کریانہ سٹور مالکان موٹرسائیکل مارکیٹس،کاروں کی مارکیٹس،شرقپور روڈ،جنڈیالہ روڈ،محلہ رحمان پورہ،سیم نالہ،نئی آبادی آرائیانوالہ،سول لائن بہاری کالونی،کمپنی باغ،کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپورہ سمیت تمام علاقوں میں علی الصبح اوررات کی تاریکی میں کوڑا کرکٹ کو نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے جبکہ سرکاری سکول اورپولیس لائن کے گرد درختوں کے پتوں اورسیم نالہ پر پرالی کو جمع کرکے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے انتظامیہ کو نشاندہی کئے جانے کے باوجود غفلت ولاپرواہی کا سلسلہ بدستورجاری ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے محکمہ ماحولیات،انتظامی امور میں غفلت ولاپرواہی کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مقامات سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے پید اہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور مکینوں کو ایک وٹس ایپ نمبرجاری کیاجائے جو انتظامیہ کو خواب خرگوشاں سے بیدار کرکے ان کی اصل ذمہ داریوں کی جانب راغب کرسکیں۔

Shares: