گوجرہ : سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا سول ہسپتال کا اچانک سر پرائز وزٹ

گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا سول ہسپتال کا اچانک سر پرائز وزٹ
تفصیل کے مطابق سول ہسپتال گوجرہ میں سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا اچانک سر پرائز وزٹ دوران وزٹ سول ہسپتال گوجرہ کے ایم ۔ایس ڈاکٹررانا وسیم حیات نے کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ اور اس کی ٹیم نے ہسپتال کی او پی ڈی، وارڈز کے علاوہ ڈسپنسری سٹور کو معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا ریکارڈ تسلی بخش پایا گیا مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجے کے بارے میں اور میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا کے ہسپتال سے مل رہی ہیں یا نہیں صفائی ستھرائی کے ماحول سے بہت متاثر ہوئے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹررانا وسیم حیات اور ہسپتال کے پورے عملہ کو شاباش دی اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈاکٹر رانا وسیم ایم سے کہا ایمرجنسی میں آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے سکے اور انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہمارے اس اقدام کی وجہ سے کسی کو الائیڈ ہسپتال نہیں جانا پڑے گا

Leave a reply