چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سرکل چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود میں بگڑے ہوئے رئیس زادوں کا محنت کش پر مبینہ تشدد اور فائرنگ کا واقع سامنے آیا جس کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے وڈیو میں دیکھا گیا کہ امیر زادے محنت کش پر لاتوں اور گھونسوں سے مبینہ تشدد اور فائرنگ کر رہے ہیں،پولیس نے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر صرف ہوائی فائرنگ کا ہی مقدمہ درج کیا ہےتفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آبادحدود میں بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے معمولی تلخ کلامی پر محنت کش مختار پر فائرنگ کر دی، خوش قسمتی سے محنت کش محفوظ رہا ہےمبینہ تشدد اور فائرنگ کی وڈیو وائرل،وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 6٫7 بااثر ملزمان محنت کش مختار پر تشدد کر رہے ہیں،


تھانہ الہ آباد پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو چکی ہے تھانہ الہ آباد پولیس نے وڈیو وائرل پر خانہ پوری کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ 1055/22 درج کر دیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے بااثر ملزمان میں سے ایک امیر زادے عامر اشرف کو گرفتار کیا باقی کے نام مقدمہ میں درج ہی نہیں کئے اور نہ پسٹل برآمد کیا ملزم کو بھی تھانہ میں مہمان بنا رکھا ہے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور وائرل ویڈیو پر نوٹس لیں اور بگڑے امیر زادوں پر قانونی کارروائی کروائیں۔

Shares: