شیخوپورہ :ڈسٹرکٹ سیشن جج کا جیل وزٹ,7 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم۔

باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید کا جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ, اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نے استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے
جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کے ہمراہ جیل لائبریری ,ہسپتال,کچن,نوعمر وارڈ,خواتین وارڈ اور منشیات کی بیرکس سمیت دیگر بلاکس کا وزٹ کیا اور اسیران سے انکے مسائل دریافت کیے اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جیل ہسپتال اور کچن اسیران میں جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کے لیے کئے گئے انتظامات اور کھانے کی تیاری کو چیک کیا اور ججز صاحبان نے جیل میں صفائی ستھرائی کے بہترین نظام ,کھانے کے معیار اور اسیران کی تعلیم و تربیت کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔جیل ہسپتال میں اسیران کے علاج معالجہ کی سہولیات چیک کرنے کے بعد نو عمر اسیران کی بارک کے دورہ کے دوران نو عمر اسیران سے ان کے مقدمات اور جیل میں دستیاب تعلیمی انتظامات تسلی بخش ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور جیل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان کی کارکردگی کو سراہا،دورہ کے دوران مقدمات کی جلد سماعت کے متعلق استدعا کرنے والے اسیران کی درخواستیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ سیشن جج شیخوپورہ ارسال کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کے علاوہ مختلف چھوٹے مقدمات میں ملوث 7 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات بھی جاری کئے جنہیں دورہ کے فوری بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

Leave a reply