تونسہ : سیلاب متاثرین کو رقم کی ادائیگی ،پنجاب بنک میں رش،علیحدہ کونٹر نہ بنائے گئے ،عوام اور بنک عملہ پریشان

تونسہ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی ،پنجاب بنک میں رش،سیلاب متاثرین کی سہولت کیلئے کوئی علیحدہ کونٹر نہ بنائے گئے ،عوام اور بنک عملہ پریشان ،سیلاب متاثرین کی لمبی لائنیں دوسری طرف ان لمبی لائنوں کے باعث پنجاب بنک تونسہ میں وہوا روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، ناقص پالیسی وناکافی انتظامات کی وجہ سیلاب متاثرین کو رقم کی ادائیگی کےلیے اضافی کاونٹر نہ بنانے سے
تونسہ کے ہزاروں متاثرین کو ادائیگی کےلیے بنک کا محدود عملہ کم پڑ گیاہے اور انہیں 12 گھنٹے سے بھی زائد کام کرنا پڑرہاہے،دوسری طرف عوامی وسماجی حلقوں نےڈی سی ڈیرہ ،اے سی تونسہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ، ہائی سکول تونسہ ،ڈگری کالج تونسہ اور سٹیڈیم میں اضافی کاونٹر بنائیں تاکہ متاثرین کو فوری اور بروقت رقوم کی ادائیگی ہو۔دور دراز سے آئے سیلاب متاثرین لائنیوں میں باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave a reply