ٹھٹھہ،نامہ نگار( نامہ نگار راجہ قریشی)آمری اسٹاپ پرفٹ پاتھ کے قبضہ مافیاء کے خلاف اپریشن ،تجاوزات ختم
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی خاص ہدایات پر اے سی ٹھٹھہ اور اسسٹنٹ مختیارکار نے آمری اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیاء کے خلاف کارروائی کی ہے ، آمری اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا نے دونوں طرف قبضہ کیا ہوا تھا جس میں روڈ کے دونوں طرف ہوٹلیں دکانیں قائم کرلی گئیں،ان ناجائزتجاوزات کی وجہ روڈ بالکل تنگ ہوگیا تھا اوراس جگہ پر مسلسل ٹریفک حادثات رونما ہورہے تھے توڈپٹی کمشنر کے حکم پر پر اسسٹنٹ مختیار کار عزیز میمن نے کارروائی کر کے قبضہ ما فیا سے روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کاخاتمہ کردیا.عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے اس کارروائی پر اے سی اوراسسٹنٹ مختیار کار عزیز میمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے-
Shares:








