باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب نے صوبہ کے متعدد اضلاع میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کی رپورٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر ایک خفیہ ادارے کے حکام نے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں گندم کی بوائی کی خاطر یوریا کھاد کاشتکاروں کو ملنے میں درپیش مشکلات کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی فی بوری 2250 روپے کی بجائے 2400 تا 2700 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اس رپورٹ پر ڈی جی زراعت نے صوبہ بھر میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹروں اور انسپکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یوریا اور ڈی پی اے کھادیں بلیک میں فروخت کرنے والے ذخیرہ اندوزوں سرمایہ کاروں اور ڈیلروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے جس کی رپورٹیں روزانہ کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچر کو بھیجی جائیں۔دوسری طرف گذشتہ سال کی طرح کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نے کسانوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،کھاد کی قلت کی وجہ سے گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
مزید دیکھیں
مقبول
چنیوٹ: پولیس اور بیسک سکولز کے درمیان معاہدہ، شہداء کے بچوں کے لیے مفت تعلیم
چنیوٹ، باغی ٹی وی (نامہ نگار) چنیوٹ پولیس...
کراچی: گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا
کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی) گلشن معمار میں چھت...
خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...
کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ
کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا...
نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی
راولپنڈی: بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم حیدر...
شیخوپورہ :یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت پرکسان تشویش میں مبتلا


ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں