اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ ایل بی ڈی سی نہر تاج محل مارکی کے قریب اوکاڑہ یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ۔ فائرنگ سے بس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو رینالہ خورد منتقل کر دیا ،تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا-
اوکاڑہ : نامعلوم مسلح افراد کی یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ، بس کا ڈرائیور شدید زخمی
