ٹھٹھہ : سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی منائی گئی

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی منائی گئی
تفصیل کے مطابق مرحوم سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ میں اہتمام سے منائی گئی، برسی میں سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کے کہنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے سیکیورٹی دی، برسی میں سرپرست اعلیٰ سید شفقت حسین شاہ شیرازی نے لوگوں سے تعزیت کی اور قرآن خوانی کی گئی مرحوم کی روح ایثال ثواب کے لۓ دعائیں کی گئیں اور لنگر خیرات کا اہتمام کیا گیا.

Leave a reply