ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)حکومتی امداد کے منتظر، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے سخت سردی میں ٹھٹھرنے لگے
تفصیل کے مطابق دریائے سندھ کے ساتھ تین سو خاندانوں پر مشتمل گاؤں حاجی اسماعیل اگیم گاوں کے لوگ بحالی کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہیں، سیلاب آنے سے ان کاپورا گاوں زیراب اگیا تھا، جس کی وجہ سے یہ لوگ ضلع انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے امدادی کیمپوں مین منتقل ہوگئے تھے جہاں خوراک اور علاج کی سہولت تھی مگر بحالی کے بعد یہ لوگ سخت پریشان ہیں حکومت کی طرف سے گھر بنانے کا معاوضہ نہیں ادا کیا گیا کہ جس کی وجہ سے یہ لوگ گھر نہیں بنا سکے ہیں اور کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ، روزگار نا ہونے کی وجہ سے فاقے کررہے ہیں سردی کی وجہ سے ان کے بچے اور بوڑھے بیمار ہورہے ہیں،سیلاب متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انہیں راشن اور لحاف گدے دئیے جائیں اور گھر بنانے کا معاوضہ دیا جائے

Shares: