اوکاڑہ باغی ٹی (رپورٹ ملک ظفر)الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم ۔
186امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 186 مہر عبدالستار رہنما پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی 18دسمبر اتوار کو نکالی جائے گی ضلع اوکاڑہ کے پی ٹی آئی ورکز اور اہلیان حلقہ PP 186 کی غیور عوام بھرپور شرکت کرینگے اس موقع پر چوہدری اسلم سابقہ کونسلر 12/4L کا کہنا تھامہر عبدالستار کے پیچھے ہم لبیک کہتے ہیں انشاءاللہ 14 اگست کی طرح یہ ریلی بھی کامیاب اور تاریخی ریلی ہوگی مہر عبدالستار ایک عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے حلقہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا خصوصا 12 چک کی عوام مہر صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے چوہدری اسلم نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مہر عبدالستار کا کہنا تھا کے 18 دسمبر کو PP 186 کی عوام شرکت کرکے یہ پیغام دے گی کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک ہی عوامی لیڈر ہے جو کہ پاکستان کو حقیقی خوشحالی اور خود انحصاری کی طرف لے جا سکتا ہے جس کا نام ہے عمران خان اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تباہ ہوتی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے فوری صاف اور شفاف الیکشن کااعلان کیا جائے کیونکہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام ناگزیر ہے

Shares: