کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(مختیاراعوان نامہ نگار) مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 7 سالہ بچہ اغوا کرلیا،بچے کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی پر قرآن اٹھا کر احتجاج
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ اے سیکشن تھانہ کی حدود جھولے لال پمپ کے قریب چار موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سات سالہ بچہ سینگار ولد مختیار ملک کو مبینہ طور اغوا کر کے لے گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کردی ہے جلد بچے کو بازیاب کروالیا جائے گا دوسری جانب بچے کے اغوا کی واردات پر بچے کے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے کر ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر پولیس کے نااہلی اور بچے کی بازیابی کے لیے روڈ بلاک کر دیا، پولیس کی نااہلی کے باعث دو کمسن بچوں سمیت ضلع بھر سے مغویوں کی تعداد 12 سے زائد ہو گئی ہے، بڑھتی ہوئی بدامنی پر شہریوں میں بہت خوف اور تشویش پائی جارہی ہے-
Shares: