سوشل میڈیا کی ایک چھوٹی سی وڈیو سے راتوں رات شہرت پانے والی دنانیر مبین ایک سلیبرٹی بن چکی ہیں. انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں یہ کہہ رہی ہیںکہ یہ میں ہوں یہ میری دوستیں اور یہاں پارٹی ہورہی ہے. اس وڈیو نے ان کو دنیا بھر میں شہرت دلا دی یہاں تک کہ بالی وڈکے بڑے اور نامور فنکار بھی دنانیر مبین کے دیوانے ہو گئے. دنانیبر مبین نہ صرف پڑے پراجیکٹس میں کام کررہی ہیں بلکہ وہ لکس سٹائل جیسے ایوارڈز کو بھی ہوسٹ کررہی ہیں. اس سال ہم ٹی وی کے لکس سٹائل ایوارڈز کے لئے دنانیر خصوصی طور پر لاہور تشریف لائیں
اور لکس سٹائل ایوارڈز کے ایک بڑے حصے کی میزبانی کی . دنانیر مبین نے حال ہی میں ایک برائیڈل شوٹ کر وایا ہے تصاویر دیکھ کراندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جیسے کہ یہ مہندی کی تقریب کےلئے کروایا گیا شوٹ ہے . شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. دنانیر مبین پیلے رنگ کا لہنگا زیب تن کئے ہوئے ہیں اور نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین اس وقت بریںڈز کے لئے نمبر ون چوائس ہیں اور وہ ٹی وی میں بھی اپنا ایک مقام بنا چکی ہیں ، انہوں نے ندیم بیگ جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹر کی ڈائریکشن میں بنے ہوئے ڈرامے میں بھی کام کیا ہے.