ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،کتے کے کاٹنے سے کم سن بچی زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارا کتوں کی بھرمار،آزادانہ گھونے لگے ،شہرکے گلی محلوں اور سڑکوں شہرٰوں پر حملے اور کاٹنا معمول بن گیا ہے اس کی تو کسی تعداد ہی معلوم نہیں ہے کہ کتنے شہریوں اور بچوں کوکتوں نے کاٹاہے ،گذشتہ روز بھی نواحی علاقہ گندرا گوٹھہ میں ایک کمسن بچی کوکتے نے کاٹ کر شدیدزخمی کر دیا ، ٹھٹھہ شہر کے عوام کا کہنا ہے ٹھٹھہ شہر اور اس سے مضافاتی علاقوں میں آوارا کتوں کے غول کے غول گھومتے رہے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارا کتوں کو ماراجائے اور انسانی جانوں کو مزید نقصان سے بچا یا جاۓ .
Shares:








