لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ویمن اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی : دورہ آسٹریلیا اور ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ویمن اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے.پاکستان ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی اور ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 10 سے 26 فروری تک جنوبی افریقا میں ہوگا جبکہ دونوں ایونٹس کے لیے قومی ویمن ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔
جس میں فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ طوبیٰ حسن اور سعدیہ اقبال بھی انجریز سے ریکور ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں۔
🚨 Pakistan announce squads for Australia series and ICC Women's T20 World Cup 🚨
Read more ➡️ https://t.co/SA2itZFVPr#T20WorldCup pic.twitter.com/i6JkPrjySW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2022
دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں جب کہ ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبیٰ حسن کو رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی یہی کھلاڑی شامل ہیں تاہم ریزروز میں غلام فاطمہ، کائنات امتیاز اور صدف شمس شامل ہیں اس کے علاوہ سلیم جعفر قائم مقام ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ جب کہ توفیق عمر بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
🗣️ Pakistan women team's chief selector Asmavia Iqbal reflects on the squads selected for the Australia series and ICC Women's #T20WorldCup
Details here ➡️ https://t.co/SA2itZGtEZ#BackOurGirls pic.twitter.com/huFacNabTC
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 14, 2022
قومی ویمن ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال چیف سلیکٹر کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں ٹیم ون ڈے میچز 16 ، 18 اور 21جنوری کو کھیلے گی اور ٹی ٹوئنٹی میچز 24 ،26 اور 29 جنوری کو ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی جب کہ 15 فروری کو آئرلینڈ، 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21 فروری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔