جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کی ملزم نوید کے 12 روزہ ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ملزم نوید کے 12 روزہ ریمانڈ کے خلاف دائر حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم نوید کو 29 نومبر کو 12 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔انسدادِ دہشت گردی قانون میں ترمیم کے بعد انسداد دہشت عدالت ایک دفعہ میں 15 یوم سے کم ریمانڈ نہیں دے سکتی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں 15 دن سے کم پولیس ریمانڈ قانون کے خلاف ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعدفریقین کو 18 جنوری2023 کے لئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا
قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گا








