ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواد اکبرکی رپورٹ ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا راجن پورکچہ ایریا کا تفصیلی دورہ ۔ سرکل آفس بنگلہ اچھا میں میٹنگ کا انعقاد ۔ سونمیانی ،کچہ میانوالی ،بستی جھلن ،سپر وزیر،چک کپڑا ، نوزبند ، شاہوالی ، گڈوکے علاقہ جات اور دریائی حفاظتی بندوں کا تفصیلی دورہ ۔کچہ میں امن وامان کی صورت حال ،پولیس کی حکمت عملی اورمجموعی کارکردگی کا جائزہ ۔ تھانہ بنگلہ اچھااور چیک پوسٹ شاہوالی کا وزٹ ۔جرائم پیشہ اوران کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رکھنے کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع راجن پورکچہ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا ۔ایس ڈی پی او آفس بنگلہ اچھا پہنچنے پر ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیا۔ آر پی اوکی زیر صدارت سرکل آفس بنگلہ اچھا میں میٹنگ کاانعقاد ہوا ۔میٹنگ میں ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین ، سرکل آفیسر اور سرکل کے تھانہ جات کےایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ڈی پی او راجن پور نے کچہ میں امن وامان کی موجودہ صورتحال ، پولیس کی مجموعی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق آر پی او کو بریف کیا ۔ آر پی او نے میٹنگ میں کچہ کے علاقہ میں کرائم کی صورتحال اور پولیس کی آئندہ کی حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر آر پی او نے احکامات جاری کیئے کہ کچہ کے علاقوں میں قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور اشتہاریوں و مفرور مجرمان کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے جائیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلیے ٹار گیٹڈآپریشن مزید تیز کیئے جائیں ۔ میٹنگ کے بعد آر پی او سید خرم علی نے تھانہ بنگلہ اچھا کا ملاحظہ کیا ۔ ملاحظہ کے دوران آرپی او نےتھانہ کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی تکمیل ،فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ ،اسلحہ خانہ ، مال خانہ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور ہدایات بھی جاری کیں۔آر پی او نےڈی پی او راجن پور کے ہمراہ ضلع راجن پور کےکچہ ایریا کے مختلف علاقہ جات کا تفصیلی دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران آر پی او نے سونمیانی ،کچہ میانوالی ،بستی جھلن ، سپر وزیر ، چک کپڑا ، نوزبند، شاہوالی ،گڈوکے علاقہ جات اور دریائی حفاظتی بندوں کا تفصیلی دورہ کیا۔آر پی او نے کچہ ایریا کے علاقہ جات میں آن گراونڈ امن امان کی صورتحال اورمقامی آبادی کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس دوران ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے کچہ ایریا میں امن وامان اور جرائم کی موجودہ صورتحال،پولیس کی موجودہ حکمت عملی ، کچہ ایریا میں تعینات نفری اور پولیس کوفراہم کردہ وسائل ،اسلحہ ایمونیشن ، وہیکلز وغیرہ سے متعلق آر پی او کو بریف کیا ۔آر پی او نےوزٹ کے دوران کچہ ایریا میں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جوانمردی سے فرائض کی انجام دہی پر جوانوں کی کارکردگی کو سراہا ۔ آر پی او سیدخرم علی نے ہدایات جاری کیں کہ کچہ سے جرائم کے خاتمہ، امن وامان کے قیام اورجرائم کی شرح میں مزیدکمی لانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر حکمت عملی کے تحت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔آر پی او کا مزید کہنا تھاکہ کچہ میں قیام امن کے لیئے پولیس کی کاوشوں کی بدولت خاطرخواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔کچہ ایریا سے جرائم پیشہ عناصر اور ان کےسہولت کاروں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ معاشرے میں نقص امن پیدا کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو ہرصورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔کچہ ایر یا وزٹ کے بعد آر پی او سیدخرم علی نے پنجاب اور سند ھ کے بارڈر پر واقع بین الصوبائی چیک پوسٹ شاہوالی کا وزٹ کیا ۔ آر پی او نے چیک پوسٹ پر سمارٹ ویری فیکیشن اینڈ الرٹ سسٹم (SVAS) )اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم (AVLS) سمیت دیگر اہم سافٹ وئیرزکے ذریعے چیکنگ کے مراحل کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے کہ دوران چیکنگ تمام مراحل کی بذریعہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے ۔ جدید ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرتے ہوئے چیک پوسٹ سےگزرنے والے تمام شہریوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کوہرصورت یقینی بنایا جائے ۔

Shares: