پیرس:فرانس کے شہر لیون میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکومت کے مطابق والکس این ویلن میں فلیٹوں کے سات منزلہ بلاک میں بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید،…
چار افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔وزیر داخلہ جیرارڈ درمانین نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس سلسلے میں جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔
راولپنڈی خودکش حملے میں ملوث ملزم 13 سال بعد گرفتار
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں تین سے پندرہ سال کے درمیان تھیں، انہوں نے فائر فائٹرز کے کام کی تعریف کی جنہوں نے کئی لوگوں کو مرنے سے بچایا۔
ادھر امریکی ریاست میں کھیل کھیل میں چھوٹے بچوں کے ہاتھوں بھرا پستول لگ گیا، پستول چلنے سے 4 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نارتھ کیرولائنا میں منگل کو تین افراد کو دو بچوں کو بھرا پستول ملنے اور ان میں سے ایک کی گولی لگنے سے ہلاکت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گیسٹن کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گھر میں کھیلتے دو بچوں کے ہاتھ ایک بھرا پستول لگ گیا تھا، ایک نے کھیل کھیل میں پستول کا ٹریگر دبا دیا، جس سے چار سالہ لڑکا موقع پر ہی مر گیا۔
میہڑ : بااثر لینڈ مافیاء کاستایا مظلوم پریس کلب پہنچ گیا
واقعے کے وقت بچے کے والدین بھی موجود تھے، پولیس نے انھیں گھر میں رہنے والے ایک اور رشتہ دار کے ساتھ غیر ارادی قتل، بچوں کے ساتھ بدسلوکی، اور بچوں کے لیے قابل رسائی طریقے سے آتشیں اسلحہ رکھنے کے الزامات میں گرفتار کیا۔گرفتار افراد کی شناخت 22 سالہ سوانا لی برہم، 21 سالہ ہیکٹر مینوئل مینڈوزا اور 21 سالہ کیتھ اسٹرگھل کے ناموں سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو بندوق ملی ہے وہ آپس میں بھائی تھے۔
خاندان کے گھر کے پراپرٹی منیجر کا کہنا تھا کہ اس خاندان کے ’لوگ اچھے‘ ہیں، پتا نہیں ان پر اس وقت کیا گزر رہی ہوگی۔ دریں اثنا، پولیس نے لوگوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ اپنا اسلحہ ایسی جگہ رکھیں جہاں ان کے بچے نہ پہنچ سکیں۔