کندھ کوٹ،باغی ٹی (نامہ نگار) شھر پر ڈاکوؤں کا راج برقرار رات گئے غوث پور کے قریب لاڑکانہ کے رہائشی زاہد علی عمرانی۔سکندر علی عمرانی سمیت 5 افراد اغوا سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے گھنٹا گھر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی
تفصیلات کے مطابق
کندھ کوٹ ضلع بھر میں 4 ماہ میں 18افراد اغوا ہوگئے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل چھین لی گئی شھری سینکڑوں شھری موبائيل فون سے محروم شھر کے سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے گھنٹہ گھر سے پریس کلب تک بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ شھر ڈاکوؤں کی انڈسٹری بن چکا ہے پولیس امن امان بحال کروانے میں ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز شھری اغوا ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آئے جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ کندھ کوٹ شھر بھر میں امن امان بحال کیا جائے نہیں تو دیگر صورت احتجاجی تحریک چلا کر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔
Shares: