اسمبلیوں کی تحلیل،پرویزالٰہی ہمارے کہنے پرعمل کرینگے:عمران خان

0
41

لاہور:اسمبلیوں کی تحلیل، پرویز الٰہی ہمارے کہنے پر عمل کرینگے، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پاس وزیراعظم سے زیادہ اختیارات ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں کچھ دیر اور چلیں تاہم جو ہم انہیں کہیں گے وہ اس پر عمل کرینگے، ملک بچانے کیلئے انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں تجزیہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، پاکستان کے تمام چور اکٹھے ہوچکے ہیں، موجودہ حکومت نے 1100 ارب روپے کا دوسرا این آر او لے لیا، معاشی تباہی سے بچنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں ہی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے جو فیصلہ ہوا چوہدری پرویز الٰہی اس کی مکمل تائید کریں گے۔

لاہور میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ پہلے قومی اسمبلی سے ایک سازش کے تحت رجیم چینج کرائی گئی، نیلامی کے ذریعے ایک منڈی لگائی گئی، پہلے سازش کے تحت ان کو مسلط کیا گیا، پھر انہوں نے سب سے پہلے اپنے کرپشن کیسز ختم کیے، مغربی جمہوریت کوئی اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑی قومیں اس لئے تباہ ہوئیں کہ طاقتور اور کمزور کے لئے الگ الگ قانون تھا، پاکستان میں جنگل کا قانون بن گیا ہے، نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے لئے گئے، ماڈل ٹاؤن سے حوالہ ہنڈی سے پیسہ باہر بھیج دیا جاتا تھا، باہر سے چینی ، پاپڑ والے کے نام پرپیسہ منگوا تے تھے، ان کیخلاف کیسز ہمارے دور میں نہیں بنے تھے ۔

Leave a reply