لاہور:کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان 304 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے جب کہ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 304 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی بیٹنگ
پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکیٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کے ’’مسٹری مین‘‘ نے زیک کرولی کی صورت میں پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا، زیک کرولی کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان 304 رنز پر آؤٹ
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے کیا۔18 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں گری، انہوں نے 8 رنز بنائے۔امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے کھلاڑی شان مسعود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ، وہ 30 رنز بنا کر اس وقت آؤٹ ہوئے جب پاکستان کا اسکور 46 رنز تھا۔117 رنز پر اظہر علی بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

سعود شکیل کے ساتھ مل کر بابر اعظم نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا ، اسی دوران پاکستانی کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 18 مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 30، اظہر علی 45 جبکہ سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد نے 2 جبکہ اولی روبنسن، مارک ووڈ، جیک لیچ اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا ہدف رکھیں تاکہ انہیں پریشر میں لایا جاسکے۔بابراعظم نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ اظہر علی، نعمان علی اور شان مسعود کو بھی پیلنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کوشش ہوگی پہلے سیشن میں جلد وکٹیں لیکر پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کریں۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے اسپنر ریحان احمد آج ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

Shares: