لاہور:اسلمبلیاں کب تحلیل ہوں گی؟ اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوئے۔

مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت کی گئی۔ اتحادی جماعت ق لیگ کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اپنی رائے دی۔ جبکہ لیگی قیادت نے اپنے رابطوں اور اہم ملاقاتوں بارے اعتماد میں لیا۔

آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف سیاسی آپشنز کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ مسلم لیگ ق اسمبلی نے تجویز دی کہ اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مناسب وقت کا تعین کیا جائے۔ ہماری رائے آپ کے سامنے ہے۔ حتمی فیصلے کا اختیار آپکے پاس ہے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آج عوام کو واضح لائحہ عمل دوں گا۔ ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، فواد چودھری، مونس الہی، حسین الہی سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

Shares: