پاکستان سے ون ڈے سریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ا،طلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹوم لیتھم، فن ایلن، مائیکل بریسویل ،ڈیون کونوے ،لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل ،ہنری نکولز، گرین فلپس، مچل سینٹنر، ہینری شیپلے، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی ٹیم میں شامل ہیں۔
فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛ ارجنٹینا نے فرانس کیخلاف 2 گول کردیے
نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں دو ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچز کھیلے گی، کیویز کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچز دس، بارہ اور چودہ جنوری کو کراچی میں ہوں گے۔
دوسری طرف انگلش کرکٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ پاکستان کے خلاف جارح مزاجی سے بولنگ کرے گی، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انگلینڈ کو کیا ہدف ملے گا، انگلینڈ ٹیم اس کا کامیابی سے تعاقب کرنے کی ہی کوشش کرے گی۔
کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد جیو نیوز کو انٹرویو میں تیئس سالہ ہیری بروک نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ اپنی اننگز کے دوران پاکستانی بولرز پر دباؤ برقرار رکھیں، جو خراب بال ملے اس کو ہٹ کریں اور جو اچھی بال آئے اس کو میرٹ پر ڈیفینڈ کریں۔
فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
جب ان سے پوچھا گیا کہ جو انگلینڈ کے بیٹنگ ریکارڈز انہوں نے بنادیے اس پر کیا کہنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ تو جانتے نہیں کہ کون کون سے ریکارڈ بنالیے مگر ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ ریکارڈز بنانا تو ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹیم میں، اسکواڈ میں ہر ممبر نئے ریکارڈز بنانا چاہتا ہے، یہ ریکارڈ بنانا بھی اچھا ہے، امید ہے ایسے مزید ریکارڈز بنیں گے۔
ہیری بروک نے کہا کہ ان کی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے، اگر شام میں دو وکٹیں مل جاتی تو صورتحال کافی مختلف ہوتی، تیسرے روز کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کریں۔