ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بھائیوں کاستایا پٹھان کالونی کارہائشی اپنی بیوی کے ساتھ عوامی پریس کلب پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کی پٹھان کالونی کا رہائشی نوید خان اور اس کی بیوی مسمات امرین عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ اس کے بھائی زین العابدین ،ظاہر خان نے میری خاندانی جائیداد جو بنی ہوئی 10 دکانیں ایک ہوٹل پٹھان کالونی سجاول روڈ جو ایگریمنٹ کے مطابق زین العابدین اور نوید خان برابر کے حقدار ہیں اور کرایہ دار اس کے بھائی ظاہر خان تھا کرایہ صرف زین العابدین کو دیتا ہے، 9 مہینے سے اس سے اپنے حصے کے کرایہ کے پیسے مانگنے پر میری بیوی پر وحشیانہ تشدد کیا کچھ دن پہلے پٹھان برداری کے پنچائت کے بڑے لوگوں نے فیصلہ کیا اس کے بعد انہوں نے با اثر مجھے اور میری فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ اور منتخب نمائیندگان سے مطالبہ کیا کے مجھے انصاف دلایاجائے-

Shares: