ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارذیشان خان) مستحق افراد کے لیے سعودی عرب سے بھیجی گئی کھجور کے ہزاروں پیکٹ مستحقین میں تقسیم کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کے گوداموں میں پڑے پڑے گل سڑ گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہزاروں پیکٹ امدادی کھجور دریا سندھ میں پھینک کر ضائع کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق مختلف اوقات میں سعودی حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل کے مستحق افراد کیلئے ہزاروں پیکٹ کھجور سعودی سفارتخانے کی وساطت سے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کو فراہم کئے گئے تھے جو عوام دوست ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مستحقین میں تقسیم کرنے کی بجائے سرکاری گوداموں میں پڑے پڑے ہزاروں پیکٹ سعودی امدادی کھجور گل سڑ گئیں مگر یہ کھجور مستحقین میں تقسیم نہیں کی گئی جسے خراب ہونے پر دریائے سندھ پر نوتعمیر مارجنل بند کنارے پھینک دیا گیا مگر عجلت میں تلف کی گئی یہ ہزاروں پیکٹ کھجور مکمل طور پر دریا برد کرنے کی بجائے مارجنل بند کنارے پھینک کر جان چھڑانے کی ناکام کوشش کی گئی جو بد قسمتی سے میڈیا کی نگاہ سے نہ بچ پائی، اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں ، تحقیقاتی اداروں اور سعودی سفارتخانے سے اس ضمن میں شفاف انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

سعودی عرب سے بھیجی گئی کھجور مستحق لوگوں میں تقسیم ہونے کی بجائے گوداموں میں گل سڑگئی، ہزاروں پیکٹ دریائے سندھ میں پھینک دئے گئے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی3 سال قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں