ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ) عبدالحمید نامی شخص سے 34 لاکھ 50 ہزار روپے رقم ڈکیتی کا معاملہ جھوٹ نکلا، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے تحت مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی علی محمد نے بتایا کہ پولیس کو عبدالحمید نامی شخص کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ اس نے بنک سے 34لاکھ 50 ہزار روپے رقم نکلوائی اور راستہ میں اسے نامعلوم اشخاص نے رقم سمیت اغواء کر لیا اور نشہ آور چیز کھلا کر پھینک گئے اور میری رقم چھین لی جس پر ایس ایچ او تھانہ گدائی علی محمد نے اطلاع پر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ اے ایس پی سرکل سٹی ایاز خان نے ایس ایچ او گدائی سمیت شہزاد افضلASI اور ITبرانچ پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی کہ وقوعہ کے متعلق چھان بین کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم عبدالحمید نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دوست کو رقم تاخیر سے دینے کے لئے کامران فرید نامی شخص سے ملکر جھوٹی کہانی بنائی اور پولیس کو رقم ڈکیتی کی غلط اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزم کو بحراست لے جا کر رقم 34 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی اور ملزمان عبدالحمید اور کامران فرید کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
ڈی جی خان۔34 لاکھ 50 ہزار روپے رقم ڈکیتی، جھوٹ نکلا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔
