جی میل میں سکیورٹی فیچر کا اضافہ
گوگل کی جانب سے جی میل کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر متعراف کرانے کی تیای کی جا رہی ہے-
باغی ٹی وی : گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر جی میل سروس کا حصہ بنایا جارہا ہے یہ کمپنی پہلے ہی گوگل ڈرائیو، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز اور میٹ میں اس فیچر کا اضافہ کرچکی ہے اور اب جی میل کے لیے اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔
کمپنی کے مطابق میں کلائنٹ سائڈ انکرپشن کا استعمال یقینی بناتا ہے کہ ای میل کے باڈی میں موجود حساس ڈیٹا اور منسلکات گوگل کے سرورز کے لیے ناقابل فہم ہیں۔ صارفین ان کیز تک رسائی کے لیے انکرپشن کیز اور شناختی سروس پر کنٹرول برقرار رکھتے ہیں۔
مگر تمام صارفین کو اس فیچر تک رسائی حاصل نہیں ہوسکے گی کلائنٹ سائیڈ انکرپشن (ای 2 ای ای) نامی اس فیچر کو جی میل کے ویب ورژن میں متعارف کرایا جارہا ہے اور گوگل ورک اسپیس صارفین اس کے ذریعے انکرپٹڈ ای میلز بھیج سکیں گے۔
ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی، ڈیوائس لیبل نامی فیچر ختم کردیا گیا
یہ فیچر ان ایبل ہونے کے بعد ای میل میں موجود مواد گوگل سرورز پر ڈی کرپٹڈ نہیں ہوسکے گا گوگل نے سپورٹ ویب سائٹ میں بتایا کہ صارفین اپنی انکرپشن کیز کو استعمال کرکے ڈیٹا کو انکرپٹ کرسکیں گے۔
مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوگا بلکہ گوگل ورک اسپیس انٹرپرائز پلس، ایجوکیشن پلس اور ایجوکیشن اسٹینڈرڈ استعمال کرنے والے صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔
یہ سروسز استعمال کرنے والے صارفین 20 جنوری 2023 تک اس فیچر کے بیٹا ورژن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل نہیں ہوگا بلکہ صارف کو خود جاکر ایسا کرنا ہوگا۔