پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا ،قومی اسمبلی کا 2 ستمبر کو بلایا گیا اجلاس بھی موخرکردیاگیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس موجودہ حالات کی وجہ سے موخر کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرنا تھا ،کل جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اعلان کیا ہوا ہے،
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے جمعہ 30 اگست کو خطاب کرنا تھا۔ صدر مملکت کا خطاب شام 5 بجے ہونا تھا، اجلاس کے لئے دعوت نامے بھی جاری کر دئے گئے تھے تا ہم اب اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے
مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی
کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب
ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،