ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کاہیڈ کوارٹر مکلی بدامنی کی بھینٹ چڑھ گیا مسلحہ افراد نے بیکری اور سوئیٹ مارٹ کے منیجر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیجر شبیر شدید زخمی ہوگیا، زخمی منیجر کو سول اسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر شبیر کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کیوجہ سے علاقہ مکینوں میں سخت خوف و ہراس پھیل جانے کی وجہ سے تاجر برادری کے لوگ مجبوراً اپنی دکانیں بند کرکے گھروں کو چلے گئے ،واقعہ کے بعد ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور بھاری نفری سمیت فائرنگ والی جگہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، دوسری جانب مکلی میں لگنے والے ہفتہ بچت بازار سے نامعلوم چور ایک شخص حسین راہوکڑو کی موٹر سائیکل دن دہاڑے چوری کرکے لے گئے مکلی میں بدامنی بڑھنے کیوجہ سے علاقہ مکینوں اور کاروباری افراد میں سخت پریشانی اور خوف و ہراس پایاجاتا ہے۔
Shares: