مزید دیکھیں

مقبول

کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی قونصل خانے کی...

حافظ آباد: قصابوں کا سرکاری نرخوں پر گوشت فروخت کرنے سے انکار، شہری مشکلات کا شکار

حافظ آباد(خبرنگارشمائلہ) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قصابوں...

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

چوٹی زیریں: حلقہ کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا چوٹی زیریں کو جلد تحصیل کا درجہ مل جائے گا – سردار محمد خان لغاری

چوٹی زیریں،باغی ٹی وی( نامہ نگار محسن نواز ) حلقہ کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا چوٹی زیریں کو جلد تحصیل کا درجہ دے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو لیٹر لکھ دیا،کوٹ چھٹہ ٹراما سینٹر کو جلد مکمل کرکے فنگشنل کیا جائے گا حلقہ کی تمام سڑکیں کارپٹڈ سیوریج سسٹم کے مسائل بھی حل کیے رہے ہیں،ملک میں نئے انتخابات سیاسی و معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے عمران خان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنا ہے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری
تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں کے عوام کا درینہ مطالبہ جلد پورا ہونے جارہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے میری سفارشات پر چوٹی زیریں کو تحصیل بنانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ممبر بورڈ آف ریونیو سیمت دیگر متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھ دیا اور اس پر جلد از جلد کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں انشاء اللہ جلد ہی چوٹی زیریں کے تحصیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا یہ بات حلقہ این اے 192 کے ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں اب تک اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جو سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے نہیں کروائے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تمام سڑکیں کارپٹڈ سیوریج کے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں حلقہ کی تمام یونین کونسلز اور وارڈ گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہا جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں کس درو میں نہیں ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جارہا ہے سردار محمد خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت معیشت کے چیلنجز اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی انتخابات سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے پاکستان تحریک انصاف ملک بچانے کے لئے جہاد کر رہی ہیں عمران خان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنا ہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں