ٹھٹھہ: ہر عورت کو بلاخوف اور امتیازی سلوک سے پاک زندگی گذازنے کا حق ہے: عبدالرحمان آرائیں

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )ہر عورت کو بلاخوف اور امتیازی سلوک سے پاک زندگی گذازنے کا حق ہے: عبدالرحمان آرائیں
خواتین کو ہراساں کرنا خواتین کے خلاف ایک طرح کا تشدد ہے: عذرہ مہیسر
تفصیل کے مطابق ریجنل الیکشن کمشر ٹھٹھہ عبدالرحمان آرائیں نے کہا ہے کہ عورتیں اپنی عظمت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور وہ ہر زمہ داری کو بھترین سلیقے سے سرانجام دینا جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اب پہلے سے کئی زیادہ عورت کو مردوں کیے شانہ بشانہ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اس کے ساتھ عورتوں کو دوران کام دفتر اور دیگر کام کرنے کی جگہوں پر مزید تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے تحت خواتین کو ہراساں کئے جانے کے متعلق تینوں اضلاع بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کی معزز خواتین سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں لیکچرار سنددھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ و سوشل ایکٹوسٹ سیدہ فضاء شاہ، کنوینر آف سی آئی پی نیٹورک حیدرآباد ریجن حمیرا علی، ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ فاطمہ میمن، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گھوڑاباری زینب شاھین، ایچ ایس ٹی مکلی گرلس ھائی اسکول فوزیہ رند، پراجیکٹ مینیجر این آر ایس پی مریم راجپوت، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو، سوشل آرگنائزر سرسو بدین صوبیہ، جینڈر کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈی پی ثمینہ، پی ایس ٹی جاتی صفرہ سمیجو اور دیگر نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک بااختیار ادارہ ہے جو کہ مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے برابر اختیارات دینے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کا حقیقی احترام اس کی انسانیت کے تمام پہلوؤں کے مطابق اسے قبول کرنے اور درحقیقت احترام کرنے سے شروع ہوتا ہے، اس کے لیے آزادانہ اور مکمل طور پر زندگی گزارنے کے لیے سماجی حالات پیدا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب خواتین کو ان کی ذہانت اور تمام صلاحیتوں کے مطابق ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تو پورے معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے، لحاظہ ہر ماں بیٹی کو چاہئے کہ وہ آنے والے تمام الیکشن میں حصہ لیں اور اپنی عظمت سے قوم اور ملک کے خوشحال مستقبل کے لئے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ورکشاپ بڑے پیمانے پر بھی کئے جائیں گے جس میں شہری بالخصوص دیہاتی خواتین کو بھی وسیع تعداد میں مدعو کرکے انہیں حراسمنٹ اور تحفظ و دیگر حقوق کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی جائےگی تاکہ وہ قانونی مدد حاصل کرنے سمیت اپنا دفاء بھی کریں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے متعلقہ اداروں میں اس قسم کے ورکشاپ کا انعقاد کرکے خواتین میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ ورک شاپ کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر نے کہا جیسا کہ آج کام کرنے والی خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے اس ورک شاپ کے عنوان کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ جیسا کہ ہم سماجی تحفظات، عوامی خدمات تک رسائی، اور پائیدار انفراسٹرکچر کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس عمل میں ضروری ہے کہ عورت کے وقار اور امتیاز کو قربان نہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ووٹرز آگاھی پروگرام منقعد کرتی آرہی ہیں، جس کا مقصد طلباء و طالبات خاص کر لڑکیوں کو ووٹ اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاھی فراہم کرنا ہے تاکہ طلباء میں شعور بیدار ہو جو کہ ملک کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔ عذرہ مہیسر نے ورک شاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مکمل وقار کو تسلیم کرنے، فروغ اور تحفظ دینے کی ضرورت ہے، بعض اوقات ان کی محنت اور خدمات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، ضروری یہ ہے کہ خواتین کی مساوات، وقار اور حقوق کے مقاصد کو فروغ دینے کے لئے ان کی اٹوٹ ترقی اور اس بات کی وکالت اور حفاظت کی جائے کہ ان کے لئے سماجی تحفظات، عوامی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر اور دیگر کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنا خواتین کے خلاف ایک طرح کا تشدد ہے، عورت کے لئے آزادی عزت کے ساتھ جینا ہے، خواتین معاشرے میں اپنی نمایاں خدمات، ان تھک محنت اور اپنے مقاصد پر ڈٹے رہنے کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں صنفی تعصب کے باوجود، خواتین ترقی کی منازل طے کرتی آرہی ہیں۔ قبل ازیں ورک شاپ سے معزز خواتین و دیگر شرکاء نے بھی اپنا اظھار خیال پیش کیا۔

Leave a reply