پی آئی اے میں نئےطیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری :فضائی سروس میں جدت بھی جاری

0
80

اسلام آباد:پی آئی اے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری :فضائی سروس میں جدت بھی جاری ہے ،اطلاعات کے مطابق پی ائی اے کے بیڑے میں مزید ایک ایئر بس 320 طیارے کی شمولیت ہوئی ہے اور یوں پاکستان ایئرلائنز کے بیڑےمیں اضافہ ہوا ہے

رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئے اور اس سلسلے کا چوتھا طیارہ بھی ابوظہبی سے اسلام آباد پہنچ گیا ، بہتر كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا، اس جہاز کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔

گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی کچھ ایسی ہی اطلاعات تھیں‌ کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری، ہفتہ کو مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ بیڑے میں شامل ہو گیا۔

 


ستمبر میں‌ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا تھاکہ رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320 طیارے حاصل کئے جس سلسلے کا تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

ترجمان نے کہا کہ بہتر كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس سلسلے کا چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں وطن پہنچ جائے گا جس سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی ۔

آج اس 14 ویں طیارے کی پاکستان میں آمد ہوگئی ہے، اور یوں پاکستان کے فضائی سروس میں بھی بہتری آرہی ہے

Leave a reply