بھارتی اداکارہ تیونشا شرما نے ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خود کو پھانسی لگا کرخود کشی کی ہےجس کی وجہ سامنے نہیں آ سکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کی تحقیقات کررہےہیں کہ اداکارہ نے خودکشی کیوں کی اور کیا اس نے خودکشی کرنے سے پہلے کوئی نوٹ لکھا تھا۔


ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس نے سیٹ پر اپنی زندگی کا خاتمہ نائگون میں میک اپ روم میں کیا۔ تیونشا کو ہسپتال لےجایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


سیٹ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق تیونشا اپنے ساتھی اداکار شیزان محمد خان کے میک اپ روم میں تھیں۔ جب شیزان کمرے میں واپس آیا تو اس نے کمرہ بند پایا جب بار بار کال کرنے کے باوجود تیونشا نے دروازہ نہیں کھولا تو اسے توڑا گیا اور اداکارہ کو ہسپتال لے جایا گیا افسوس کہ وہ بچ نہیں سکی۔


20 سالہ تیونشا شرما کئی ٹی وی شوز میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اداکارہ میں کیا۔


تیونشا سونی سب ٹی وی کی سیریز ’علی بابا: داستانِ کابل‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں جہاں شوٹنگ کے دوران انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تیونشا شرما ‘فتور’، ‘بار بار دیکھو’، ‘کہانی 2’ اور ‘دبنگ 3’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں تیونشا نے ’فتور‘ اور ’بار بار دیکھو‘ میں نوجوان کترینہ کیف کا کردار ادا کیا تھا۔

Shares: