ٹھٹھہ :پولیس نے شعیب خشک اورنفیس خشک کوگھرسے اٹھاکر غائب کردیا،ورثاء کاعوامی پریس کے سامنے احتجاج

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس نے شعیب خشک اورنفیس خشک کوگھرسے اٹھاکر غائب کردیا،ورثاء کاعوامی پریس کے سامنے احتجاج
تفصیل کے مطابق مکلی سے غائب کیا ہوا شعیب خشک اور نفیس خشک کے ورثاء آزاد خشک ،سمیرا شعیب خشک ، اور جامل خشک اور دیگر ورثاء نے عوامی پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورپولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوۓ کہ شعیب خشک اور نفیس خشک کوپولیس نے گرفتار کرکے اب غائب کردیا ہے ،ان گرفتار کے بعد غائب ہونے والوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ، اس موقعہ پر انہوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور اور انسپیکٹر فیصل میمن کے سرپرستی میں بغیر لیڈی پولیس اور بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے رات کے وقت گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیوار کا تقدس پامال کرتے ہوۓ عورتوں پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوۓ شعیب خشک اور نفیس خشک کو گھرسے گرفتار کر کے غائب کردیا ہے ، جن کا کوئی پتا نہیں ہے کہ پولیس نے انہیں کہاں گم کردیا ہے،ہمیں خدشہ ہے کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ پولیس نے انہیں تشدد کرکے مارنہ دیا ہو، اگر وہ گناہ گار ہیں تو انہیں کورٹ میں پیش کیا جاۓ ، اور پولیس کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے انہوں نے مزید کہا اگر جلد ہمارے گرفتارشدہ دونوں اشخاص کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کرینگے.

Leave a reply