ٹھٹھہ:گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر گلستان واٹر پارک کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے اڑتالیس سالہ شخص جانبحق
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ قومی شاہراہ گھارو گلستان واٹر پارک کے قریب لاوارث لاش کی اطلاع ملنے پر گھارو پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانبحق ہونے والے شخص کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو رورل ہیلتھ سینٹر گھارو میں پہنچایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران جیب سے نکلنے والے شناختی کارڈ کے زریعے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت جمعو خان والد کا نام بخش ڈنو ذات ملاح بتائی گئی ہے جبکہ میڈیکل ابتدائی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متوفی کو مرے ہوئے کئی گھنٹے گزر چکے ہیں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے متوفی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں جبکہ ویران جگہ پر پڑے رہنے کی وجہ سے جنگلی جانوروں نے چہرے سے گوشت بھی نوچ لیا ہے پولیس کے مطابق جیب سے ملنے والی ڈائری میں درج کچھ نمبروں پر رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے جلد ہی ورثاء سے رابطہ ممکن ہو جائے گا

Leave a reply