گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) دعوت ولیمہ قرآن وسنت کے مطابق کرنا چاہیے-حضرت مولانا حنیف عاجز
تفصیل کے مطابق گوجرہ بائی پاس بندھن میرج ہال میں عابد گجر کے دعوت ولیمہ میں چودھری رفیق گجر سابق ناظم حضرت مولانا حنیف عاجز آصف گجر سینئر ڈائریکٹر چوہدری نوید گجر این اے این ٹونٹی فور نیوز نے شرکت کی اور اس کے دیگر مہمانوں نے شرکت کی اس موقع پر حضرت مولانا حنیف عاجز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت ولیمہ قرآن اور حدیث کے مطابق کرنا چاہیے الحمداللہ ہم نے اپنی قوم اور علاقے کی مختلف لوگوں کو دعوت ولیمہ میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کے اندر غریب اور امیر لوگ سبھی شامل ہیں اور اس موقع پر میں اپنے مسلمان بھائیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب بھی کوئی دعوت کریں اس کے اندر اپنے ہمسایہ اور علاقے کے غریب لوگوں کو ضرور شامل کریں تاکہ آپ کی دعوت سنت کے مطابق ہو سکے اور میں اپنے تمام بھائیوں کا شکر گزار ہوں جن لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمیں عزت بخشی اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Shares:







