ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں مکمل

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے اضلاع میں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریاں مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،پی اے اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرزشکیب سرور،اصغر اقبال،جمیل حیدر شاہ،سٹیٹیکل آفیسر اقبال علوی،ڈی ای او فرزانہ یاسمین،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد ظفر ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔بیورو آف شماریات کے ساتھ ملکر شفاف مردم شماری کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کیلئے سٹاف کو مکمل سہولیات فراہم کریں گے،نادرا سے لنک ہونے پر ڈیجیٹل مردم شماری میں غلطی کا امکان کم ہوگا،انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے منظم رابطوں کو فروغ دیا جائے،جدید ملٹی میڈیا ضروریات کی فراہمی میں مکمل تعاون کریں گے،ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع میں ماسٹر ٹرینرز اور ٹرینرز کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے،7سے21جنوری تک تحصیل سطح پر شمار کنندگان کو تربیت دی جائے گی،محمد انور بریار نے کہا کہ مردم شماری کیلئے جلد ایپ آن لائن ہوگی جس میں شہری خود بھی ڈیٹا شیئر کرسکیں گے،دونوں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز ٹریننگ ورکشاپس کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔اجلاس میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کیلئے حکمت عملی پر غور بھی کیا گیا۔

Comments are closed.